BAILA نیٹ ورک کے بارے میں
BAILA نیٹ ورک بینیفٹس کے اندراج کنندگان، قانونی خدمات فراہم کنندگان، پروموٹرز کمیونیریاز، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے کارکنان کی ایک ٹیم ہے۔
ہم لاس اینجلینو کے تارکینِ وطن خاندانوں اور ضروری کارکنان کی مدد کرتے ہیں تاکہ انہیں صحت مند اور مضبوط رہنے کے لیے ضروری عوامی فوائد تک رسائی حاصل ہوسکے۔
ہماری خدمات مفت ہیں!
BAILA کے پارٹنرز ساتھ مل کر 'کوئی بھی بند دروازہ نہیں ہے' نیٹ ورک بناتے ہیں جہاں لوگ مدد حاصل کرسکتے ہیں:
یہ سمجھنا کہ وہ کن سرکاری بینیفٹس کے اہل ہو سکتے ہیں
اگر ان کے پاس سوالات ہیں یا انہیں قانونی معاونت کی ضرورت ہے تو قانونی خدمات تک رسائی
اگر وہ اہل ہیں تو مفت/ سبسڈی والے ہیلتھ انشورنس اور CalFresh میں مندرج ہونا
اور دیگر وسائل سے جڑنا، جیسے WIC، نقد امداد، ٹیکس کریڈٹس، اور دیگر
BAILA نیٹ ورک پارٹنرز 2019 میں ان رکاوٹوں کے تئیں تدابیر پرغور کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے جو تارکینِ وطن اور لازمی کارکنوں کو بینیفٹس میں مندرج ہونے سے روکتے ہیں - جیسے کہ پبلک چارج کے اصول کا خوف اور بینیفٹس حاصل کرنے سے متعلق بدنامی۔
COVID-19 وبا نے اس کام کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ اربن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کیلیفورنیا کے کم آمدنی والے تارکینِ وطن خاندانوں کے اندازاً 30 فیصد بالغ افراد نے 2020 میں سرکاری بینیفٹس سے پرہیز کیا تھا۔
2021 میں ہم کیلیفورنیا کمیونٹی فاؤنڈیشن، کیلیفورنیا انڈوومنٹ اور وینگارٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ فراخدلانہ فنڈنگ کی وجہ سے BAILA نیٹ ورک شروع کرنے میں کامیاب ہوئے۔